کیا پریانکا چوپڑا اورنک جوناس کی طلاق ہو گئی ؟

نیویارک(این این آئی) گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کی انسٹا گرام پروفائل پر معمولی سی تبدیلی نے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جوناس کا نام ہٹا دیا ہے۔ پریانکا کی اس معمولی سے حرکت سے دنیا بھر میں ان کی نک جوناس سے طلاق کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے یکم دسمبر 2018ء میں شادی کی تھی اور جب سے دونوں

لوبرڈز کی طرح کھلے عام اظہار محبت کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پہلے گھر میں پہلی دیوالی کی خوشیاں منائی تھی۔پریانکا نے اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی، اور ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو ہمارے لیے خاص بنایا، آپ سب میرے لیے فرشتے ہیں۔لیکن باجی راؤ مستانی کی اداکارہ نے اپنی پروفائل سے نک کا نام ہٹا کر اپنے لاکھوں مداحوں میں صدمے میں مبتلا کردیا۔ تاہم ابھی تک پریانکا کی جانب سے انسٹا گرام پروفائل سے نک کا نام ہٹانے پر کوئی تبصرہ یا پوسٹ نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close