بھارت سمیت کسی اور ملک کو پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آئی سی سی کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (آن لائن) چیئر مین آئی سی سی گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ یقین ہے کسی ملک کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے میں پریشانی نہیں ہوگی۔اپنے ایک بیان میں گریگ بارکلے نے کہا آئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پر اعتماد ہے۔گریگ بارکلے نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ کھیلنے اور پاکستان کا سفر کرنے میں دیگر ٹیموں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے بعد پاکستان میں آئِی سی سی کے

ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ امید ہے پاکستان بہترین انتظامات کرے گا۔ انہوں کہا ہے کہ بھارت سمیت کسی اور ملک کو پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اگر ہم پاکستان کو اہل نہ سمجھتے تو کبھی اس کا انتخاب نہ کرتے۔انہوں نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو پاکستان کے لیے سنہری موقع قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان بہترین سیکیورٹی پلان بنائے گا اور ہم وہاں کرکٹ کو آگے لے کر جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات ہمارے

کنٹرول میں نہیں ہیں لیکن ہم کرکٹ ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں اگر کرکٹ سے بھارت اور پاکستان کا ماحول بہتر ہوتا ہے تو یہ بہترین ہوگا۔واضح رہے کہ 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 2025 میں اگلے ایڈیشن کا میزبان نامزد کیا گیا ہے۔

close