عمران خان خان نے وزیراعظم بننے کے بعد جو پہلی ملاقات میں کہا وہ سن کر حیران رہ گیا، مولانا طارق جمیل نے عمران خان اور نواز شریف کی خصوصیات بیان کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی )عمران خان خان نے وزیراعظم بننے کے بعد جو پہلی ملاقات میں کہا وہ سن کر حیران رہ گیا،مولانا طارق جمیل نے عمران خان کی خصوصیات بیان کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے متعلق کہا ہے وہ انتہائی خوبصورت خیالات کے مالک ہیں ، ان جیسی سوچ کسی دوسرے حکمران میں مجھے نظر نہیں آئی ۔ سینئر اینکر پرسن کامران خان کیساتھ بات چیت کے دوران مولانا طارق جمیل کا کہنا

تھا کہ جب عمران خان وزیراعظم بنے تو ان سےملاقات کیلئے گیا تو ان کی اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا کہ عمران خان نے مجھے بلا کر کہا کہ کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ ہماری نوجوان نسل نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے جڑ جائیں ۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کی نیت کھوٹ نہیں پایا میں نے ان جیسی سوچ کسی دوسرے حکمران میں نہیں دیکھی ہے ۔ نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں کسی سے متعلق منفی بات نہیں

کہوں گا ، نواز شریف نےہمیشہ مجھے عزت دی بلکہ جب سے سے ملاقات کیلئے ان کے گھر جاتا تو ہماری گاڑی کے انٹری کے وقت وہ وہاں پر موجود ہوتے اور ہمارے ساتھ اندر داخل ہوتے ،نواز شریف اپنے والدین کی بہت عزت کرتے تھے ۔نواز شریف کی ایک عادت نے مجھے بہت متاثر کیا وہ بہت اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں