اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر۔۔۔ برطانوی معروف ڈانسر نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر۔۔۔برطانوی معروف ڈانسر نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سابق ڈانسر پریسفو ن نے اسلام قبول کرنے کی وجوہات اور اسلام سے قبل کی زندگی سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھایا ہے ۔ برطانیہ کی سابقہ ڈانسر پریسفون نے اسلام قبول کرنے کے کئی سال بعد اسلام قبول کرنے کی وجوہات بتائی ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے

انٹرویو میںپریسفون نے بتایا کہ وہ کم عمری میں لاپرواہ سی لڑکی تھیں جس کے دن اور راتیں کلب میں نامناسب کپڑوں کے ساتھ ڈانس، شراب نوشی اور پارٹیوں کے دوران گزرتی تھیں ۔۔مجھے جلد اس زندگی سے کوفت محسوس ہونے لگی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ مسلمان نہ ہوتیں تو کبھی ذہنی، جسمانی صحت کے مسائل پر قابو نہ پاتیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف مزید راغب ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close