آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے چھوٹے بیٹے کی بھی شادی ہو گئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چھوٹے بیٹے کی بھی شادی ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر معروف ایونٹ آرگنائزر قاسم یار ٹوانہ نے اس تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمی چیف دولہا دلہن اور اہل خانہ کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ تقریب میں دولہا نے گہر ے رنگ کا پینٹ کوٹ جبکہ دلہن نے ہلکے رنگ کا

لہنگا پہنا ہوا ہے ۔اس تصویر کے ساتھ قاسم یار ٹوانہ نے پیغام لکھا کہ آرمی چیف کے چھوٹے صاحبزادے کے ولیمے کی پلاننگ اور مینجمنٹ کرنا میرے لیے باعث فخر ہے ،یہ تقریب بہت شاندار تھی ۔یاد رہے کہ آرمی چیف کے بڑے بیٹے کی شادی 2018میں ہوئی تھی جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماﺅں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close