امریکا میں سڑک پر ڈالروں کی بارش ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی )امریکی ریاست کیلفورنیا کے ہائی وے پر ڈالروں کی بارش ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کیلفورنیا میں ڈالروں سے بھرابکتر بند ٹرک حادثہ ہونے پر کھل گیا جس کے بعد ڈالروں کی بارش ہو گئی۔صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں نے اپنی گاڑیو بیچ ہائی وے کے روک کر ڈالروں سے اپنی جیبیں بھرنا شروع کر دیا، جس سے لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اور سڑک بلاک ہو گئی۔

تاہم پولیس کے فوری پہنچ جانے پر حالات قابو میں آگئے ۔ جبکہ پولیس نےڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرز برآمد کر لیے۔پولیس کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ اچھے شہریوں آئو اور ڈالروں سے بھرے تھیلے واپس کر دو اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دو ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close