راولپنڈی میں دھماکہ! ہلاکتوں کی اطلاع، افسوسناک خبر آ گئی

راولپنڈی(پی این آئی) راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اپنے دو کمسن بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر ریلوے میں ملازم ہے اوراس کی پوسٹنگ ملتان میں ہے۔راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد میں ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

ریسکیو 1122 کےمطابق کمرے میں گیس پہلےسےہی لیک ہوئی تھی،سوئچ آن کرنےپر ایک دم دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔دھماکےکی وجہ سےنادیہ نامی خاتون اپنےدو کمسن بچوں ڈیڑھ سالہ حسن رضااورتین سالہ احمد رضاکےساتھ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔میتوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close