لاہور (پی این آئی) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد ر ہنے کی پیشگوئی ہے۔کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند /اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند/ اسموگ چھائی رہے گی۔ شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی07، اسکردو منفی 04، گوپس، زیارت،کالام،قلات منفی 03،استور اورگلگت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں