این اے 133 ضمنی الیکشن : پی ٹی آئی کا ووٹر کس سیاسی جماعت کی سپورٹ کرے گا؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میںووٹرز کو الیکشن ڈے پر گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور کورننگ امیدوار مسرت جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے ۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے حکمت عملی اپناتے ہوئے ووٹرز کو الیکشن ڈے پر گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر وسطی پنجاب اعجاز چودھری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پی ٹی آئی کا ووٹر این 133 کے ضمنی انتخاب میں کسی کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close