نواز شریف کی وطن واپسی، ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے پارٹی قائد کی وطن واپسی سے متعلق دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل نے دعویٰ کیا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ خصوصی عباس شبیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ووٹ سپورٹ اور حمایت نواز شریف کی ہے، اور خود شہباز شریف کی ہر بات کا اختتام بھی نواز شریف کے نام پہ ہی ہوتا ہے۔

روحیل اصغر کا دعویٰ ہے کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں، اور نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے، نواز شریف کے واپس نہ آنے کی باتیں ماضی میں بھی بہت ہوتی رہی ہیں۔ شیخ روحیل نے کہا کہ شرف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور رکھ رکھاؤ بہت ہے ، کسی رائے کی اختلاف کو خاندانی اختلاف کا نام نہیں دیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ نرم ، گرم لہجوں والے پارٹی میں ہوتے ہیں جبکہ ییہ عمر کا تقاضا بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک دھیما چلنے والے انسان ہیں ، اور جارحانہ پُر تشدد اختکافات نہیں چاہتے جبکہ نواز شریف کو مائنس کرنے کی خواہش کرنے والے خود نامراد ہی رہیں گے۔ شیخ روحیل نے مزید کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف بات ایک ہی کرتے ہیں، ان میں صرف لہجوں کا فرق ہے، گھٹیا ترین مخالفانہ حرکات کے باوجود بھی دھیما لہجہ شہباز شریف کا ہی حوصلہ ہے، مریم نواز کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر تلخ بولنا ان کا حق ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا دعویٰ کیا تھا لیکن نواز شریف تاحال لندن میں ہی موجود ہیں جبکہ شریف خاندان کی جانب سے بھی ان کی وطن واپسی سے متعلق تاحال کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close