5.3شدے کے زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس۔۔تشویشناک خبر آگئی

انقرہ (پی این آئی) اسلامی ملک ترکی کے کئی شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک دارالحکومت انقرہ سمیت دیگر شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ترک ڈیزاسٹر ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز ترکی کا مغربی علاقہ تھا۔ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تین بج کر 40 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے بعد حکام نے ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق زلزلہ ترکی کے شمالی علاقوں میں آیا ہے جس کے جھٹکے انقرہ اور استنبول میں بھی محسوس کیے گئے۔ پہلے زلزلے کے 17 منٹ بعد 4.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں