پاکستان میں ووٹنگ کا طریقہ کارتبدیل،اب ٹھپہ نہیں بٹن دبےگا، الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم کا بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہوگئی

اسلام آباد ( پی این آئی )پاکستان میں ووٹنگ کا طریقہ کارتبدیل،اب ٹھپہ نہیں بٹن دبےگا، الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم کا بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم کا بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہوگئی جس کے بعد پاکستان میں انتخابی طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے اور اب ٹھپہ نہیں بلکہ بٹن دبے گا۔ مشترکہ اجلاس میں حکومت کے بل کے حق میں 221 ووٹ جبکہ 203 ووٹ مخالفت میں پڑے۔نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے

مشترکہ اجلاس میں حکومت کی برتری ثابت ہوگئی۔ اپوزیشن کے 16ارکان اجلاس سے غائب رہے۔ نویدقمر،یوسف تالپور،علی وزیر،اخترمینگل ایوان سےغیرحاضر رہے۔مشترکہ جلاس میں وزیرپارلیمانی امور بابراعوان نے انتخابی دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔ بل کے حق میں 221 ووٹ جبکہ 203 ووٹ مخالفت میں پڑے۔ الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم کے بل پر محسن داوڑ نے زبانی رائے شماری کو چیلنج کردیا۔ محسن داوڑ نے اسپیکر سے رائے شماری کا مطالبہ کیا جس کے بعد اسپیکر نے دوبارہ زبانی رائے شماری کرا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close