کراچی،صدر کی مارکیٹ میں خوفناک آگ لگ گئی

اسلام (پی این آئی)کراچی کے علاقے صدر کی ایک مارکیٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، دکانداروں کے مطابق انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر مارکیٹ میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق صدر کی مارکیٹ میں چند روز قبل ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد بحالی کا کام شروع نہیں ہوا تھا کہ ایک اور مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق فائر بریگیڈ کے مطابق صدر میں زینب مارکیٹ

کے قریب وکٹوریا سینٹر کی پانچویں منزل پر آگ لگی ہے، جسے بجھانے کے لیے مرکزی فائر بریگیڈ کے علاوہ صدر، منظور کالونی اور دیگر سینٹرز سے گاڑیاں اور فائر فائٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر مارکیٹ میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئی اور کئی دکانداروں کی حالت غیر ہو گئی۔ وکٹوریا سینٹر کے قریب کوآپریٹو مارکیٹ میں تین دن قبل خوفناک آتشزدگی سے 500 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 کے مطابق صدر جانے والے عبداللہ ہارون روڈ کو فوارہ چوک سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close