صوبائی حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والو ں کا سرکاری ہسپتال میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت پنجاب نے بغیر کرونا ویکسی نیشن کے افراد کا ہسپتال میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق 3ہفتہ قبل پہلی ڈوز لگوانے والے افراد ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل اپنی دوسری ڈوز بھی لگوائیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تیمارداری کے لیے آنے والے لواحقین بھی ویکسین کا ثبوت دکھانے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close