اہم امور فیصلہ کن ہونے لگے، وزیر اعظم عمران خان کا قانونی مشیروں سے مشورہ

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے اور اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی وزیر قانون فروغ نسیم، بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے مشاورتی ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سےذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کی قانونی ٹیم سے ملاقات میں کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق جج رانا شمیم کیس پربریفنگ بھی دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close