پاکستان خطے میں سب سے زیادہ ماہانہ تنخواہ دینے والا ملک بن گیا، حکومتی وزیر کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان خطے کے مخصوص ممالک میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ پاکستان کم از کم ماہانہ اجرت فراہم کرنے میں اپنے ہمسایہ ممالک سے آگے نکل گیا۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان خطے کے مخصوص ممالک میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے والا ملک ہے۔سب سے زیادہ ماہانہ اجرت دینے کے معاملے میں چین، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ہمارا مزدور طبقہ تیزی سے بہتر طرزِ زندگی کی جانب گامزن ہے۔ کورونا کے باعث صنعتوں اور کاروباروں کی بندش سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور مختلف کاروباری شعبوں سے کورونا پابندیوں کا مرحلہ وار اٹھایا جانا کارگر ثابت ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close