شوہر کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ کسی صورت انہیں معاف نہیں کروں گی، عمر شریف کی بیوہ زرین عمر کا تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی (پی این آئی) مرحوم کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی موت کا وسیلہ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گی۔انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں زریں عمر نے کہا کہ “40 دن سے میں نے ناشتہ ،کھانا نہیں بنایا۔ شادی کے وقت کھانا پکانا آتا ہی نہیں تھا، سب عمر کے لیے سیکھا ۔ صبح آپ کے لیے ناشتہ بنا کر ٹرالی سجا کر لانا اچھا لگتا تھا ، اب میں ناشتہ نہیں بناتی، اب صبح اٹھ کر چاے کا کپ سائیڈ ٹیبل پر نہیں رکھتی۔

اب صبح بیڈ روم کا ٹی وی آن نہیں کرتی ، اب آپ کی کرسی پر کوئی نہیں بیٹھتا، اس پر آپ کی کچھ چیزیں رکھی ہیں ۔”زریں عمر نے مزید کہا کہ “سب بدل گیا موت تو آنی ہے مجھے بھی آئےگی مگر آپ کی موت کے لیے جو وسیلہ بنے ان کو میں معاف نہیں کروں گی، جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا ان کو جس نے رلایا میں معاف نہیں کروں گی ، روز محشر گریبان پکڑو نگی، اللہ معاف نہیں کرے گا، 40 دن پہلے شادی شدہ اور آج بیوہ، میں معاف نہیں کروں گی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close