گاڑیوں کی کم از کم قیمتوں میں ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) ہنڈائی نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ہنڈائی نے اپنے سوناٹا، ایلانٹرا اور ٹکسن ماڈلز کی قیمتوں میں میں کم از کم ایک لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے کا اضافہ کیا ہے۔کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں یکم دسمبر اور اس کے بعد کی گئی تمام بکنگ پر لاگو ہوں گی۔کاروں کی نئی قیمتیں تمام جزوی ادائیگی کے آرڈرز پر اور ان صارفین پر نہیں ہوگی جن کی ڈیلیوری دسمبر تک ہونی ہے۔

ہنڈائی سوناٹا 2.0 ایل کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 63 ہزار 99 ہزار روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 64 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوناٹا 2.5 ایل کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 70 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھ کر 72 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ٹکسن جی ایل ایس سپورٹس اب 2 لاکھ روپے کے اضافے کے بعد 51 لاکھ 70 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔ٹکسن الٹی میٹ کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس کی نئی قیمت 56 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی۔ہنڈائی ایلانٹرا 2.0 ایل میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب اس کی قیمت 39 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close