پارلیمانی کمیٹی چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

مظفرآباد/نوسیری (پی آئی ڈی) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور شیر علی ارباب اور رکن سی پیک کمیٹی نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے وفد کے ہمراہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نوسیری سائیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر واپڈا حکام اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی انتظامیہ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے وفد کو بریفنگ دی۔

واپڈاکے ایڈوائزر نیئر علاو الدین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد بخش وسان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دریائے نیلم کا پانی بذریعہ ٹنل ڈائیورٹ کرکے سٹیل لائننگ کے ذریعے دریائے جہلم کے نیچے سے گزار کر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ میں 969 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ 2008 میں اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا تھا اور 2018 میں اس پراجیکٹ کی تکمیل ہوئی۔

چیئرمین سی پیک کمیٹی شیر علی ارباب اور نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے ازاں بعد نوسیری ڈیم کا بھی وزٹ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں