ڈالراور ریال نے روپے کی دُھلائی کر دی، ڈالر 6روپے جبکہ ریال کتنا مہنگا ہوگیا؟

کراچی (پی این آئی) درآمدی بل میں نمایاں اضافے سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پانڈ، یورو اور ریال کی قدر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، بیرونی ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے پانچوں دن ڈالر کی اڑان جاری رہی، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت، مہنگی ایل این جی کی درآمدی معاہدے سے بھی روپیہ کمزور رہا۔

درآمدی بل میں نمایاں اضافے سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پانڈ، یورو اور ریال کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈالر کے انٹربینک ریٹ 175 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ ریٹ 178 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھا کے بعد 5 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 175 روپے 72 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 روپے بڑھ کر 178 روپے ہوگئی۔برطانوی پائونڈ کے انٹربینک ریٹ 5 روپے 70 پیسے بڑھ کر 235 روپی20 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے بڑھ کر 238 روپے 50 پیسے ہوگئے۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 4 روپے 73 پیسے بڑھ کر 201 روپے 24 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے 50 پیسے بڑھ کر 204روپے ہوگئی۔اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 1 روپے 53 پیسے بڑھ کر 46 روپے 85 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1 روپے 55 پیسے بڑھ کر 47 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close