کوٹلی(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم خان نیازی نے کہاہے کہ حکومت کی ترجیحات میں تحریک آزادی کشمیر،آزادخطہ کی تعمیروترقی اورسیاحت کافروغ شامل ہے۔05سوارب کے ترقیاتی پیکج سے آزادکشمیر کی تقدیربدلیں گے، بارپروگرام یاسیمینار رکھے جس میں ہم سرکاری ملازمین اور شہریوں کی ذمہ داریوں پربات کرسکیں ،وکلاء ہمارے دست وبازو بنیں، ججزتعیناتی کے معاملات حل کررہے ہیں،
دس بارہ دن میں ججزتعیناتی کاعمل مکمل کرلیں گے ڈسٹرکٹ بار کی لائبیریری کے لیے5لاکھ جبکہ دیگرمعاملات کے لیے 10لاکھ روپے کی گرانٹ کااعلان کرتاہوں۔وہ ہفتہ کے روز یہاں ڈسٹرکٹ بارکوٹلی میں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔تقریب سے صدرباررفیق شاہین ایڈووکیٹ اور سیکرٹری سہیم ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں وزیر مال بحالیات چوہدری محمد اخلاق،وزیر ہائرایجوکیشن ظفر اقبال ملک، چوہدری محبوب حسین ایڈووکیٹ، ملک محمد زراعت ایڈووکیٹ،راجہ جاوید اختر،سردار اختر حسین سابق جج،ملک سلیم منہاس،چوہدری محمد اسحاق،ظہیر بابر،سیدمظہر کاظمی، محمود قریشی،سردار طارق،چوہدری صغیر،سردار غلام مصطفے،ملک افتخار،کفیل چغتائی،راجہ بنارس،عبدالباسط،محبوب الہی،سردار مظہر،مقبول گورسی،محمد علی،خاور منہاس،سردار اشتیاق،زاہد الحسن،مرزا سعید،آفتاب اکرم،شبیر مغل،شیر عالم،محمد حنیف،اشفاق انجم،عقاب ہاشمی سمیت بار کے سیکٹروں ممبران موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سردارعبدالقیوم خان نیازی نے کہاکہ اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی خدمت بہترطریقہ سے ہوسکے اوراس سلسلہ میں ملازمین کواپنے اندراحساس ذمہ داری پیداکرناہوگی آزادخطہ کے اندربے پناہ ٹیلنٹ موجودہے آپ(وکلاء) کے پاس قانون کی ڈگری ہے آپ اس ڈگری کے ذریعہ عوام کی جوخدمت کرسکتے ہیں
عام آدمی نہیں کرسکتا۔حکومت کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیرنمبرون پرہے اس کے علاوہ تعمیروترقی اورسیاحت کافروغ ہے۔ محکمہ شاہرات کوہدایت کی ہے کہ کھائی گلہ،تولی پیرلسڈنہ روڈ چھ ماہ میں مکمل کرے تاکہ سیاحت کوفروغ ملے انتظامیہ سے کہتاہوں کہ اپنے ٹیلنٹ کااستعمال کریں ذمہ داریوں کااحساس کریں پانچ سوارب کے پیکج سے کشمیرکی تقدیربدلے گی سابق حکومتیں وعدے کرتی رہیں مگر ہم عملدرآمد بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سردارسکندرحیات خان،سردارعبدالقیوم خان،کے ایچ خورشید،سردارابراہیم خان،حیات خان سب قابل لوگ تھے ہمیں اپنے اسلاف کوبھولنانہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم ٹیم ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کوتحریک آزادی اجاگرکرنے پردسترس حاصل ہے انہوں نے وہ محاذ سنبھال رکھاہے میں گورننس کو میں دیکھ رہاہوں جبکہ پارٹی صدرتنویرالیاس کوتنظیمی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرمیں اپوزیشن کوساتھ لے کرچل رہاہوں میں خودچوہدری لطیف اکبراورراجہ فاروق حیدرکوملنے گیا مجھے اپنی قیادت کی طرف سے فری ہینڈملاہواہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہم سب نے مل کرکام کرناہے جن محکموں کے پاس وسائل کی کمی ہے وہ بریف بناکرسیکرٹری کوبھیجیں۔وزیراعظم بارپہنچے توبچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔تقریب کے اختتام پرحال ہی میں فوت ہونے والے طارق گجرایڈووکیٹ اورمحمدرشیدایڈووکیٹ کی مغفرت کے لیے دعاکی گئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں