آزادکشمیر میں تاریخی ورثوں، آرکیالوجیکل ٹورازم کو سی پیک میں شامل کیا جائے تو سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیرکی سی پیک پارلیمانی ڈائیلاگ میں پریزنٹیشن

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی آزادجموں وکشمیر محترمہ مدحت شہزاد نے آزادجموں وکشمیر میں سی پیک کے حوالہ سے منعقدہ پارلیمانی ڈائیلاگ میں Presentationدیتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں تاریخی ورثوں، آرکیالوجیکل ٹورازم کے منصوبوں کو اگر سی پیک میں شامل کیا جائے تو سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشا کے عوام کے باہمی رابطوں کے فروغ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مانسہرہ مظفرآباد منگلا میرپور روٹ کی تعمیر بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اسکو بھی ترجیحات میں رکھا جائے۔ آزادکشمیر کے تقریباًپندرہ لاکھ لوگ بیرون ممالک آباد ہیں وہ بھی یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو معاشی طور پر ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔ میرپور سپیشل اکنامک زون کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے جس کے بننے سے وہاں سرمایہ کاری بڑھے گی۔آزاد کشمیر کی یونیورسٹیز سے ہر سال ہزاروں گریجویٹ ڈگریاں مکمل کرتے ہیں ان کیلئے بھی مواقعے پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں بہترین انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے فورجی سپیکٹرم کی نیلامی ہو چکی ہے جلد ہی فورجی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں