ہزاروں مسافروں سے بھری ٹرین پر پتھروں کی بارش، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں

بنگلور (پی این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک میں مسافر ٹرین پہاڑی علاقے میں بڑے سانحے سے بال بال بچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنور بنگلورو ایکسپریس پہاڑی علاقے ٹوپورو سیودی کے علاقے سے گزرنے لگی تو اس پر اچانک پہاڑ سے بڑے بڑے پتھروں کی بارش ہوگئی۔

پتھروں کی یوں اچانک بارش سے ٹرین کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے تاہم ڈرائیور نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ٹرین کو روک لیا جس کے باعث بڑا سانحہ ٹل گیا۔ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے مطابق ٹرین میں 2348 مسافر سوار تھے۔ حادثہ صبح تین بج کر 50 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب اکثر مسافر سو رہے تھے۔ حادثے میں تمام مسافر اور عملے کے افراد محفوظ رہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ جب پتھر گرنا شروع ہوئے تو انہیں لگا کہ کوئی دھماکہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں