اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے لیس کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ گزشتہ سال وفاقی حکومت کی طرف سے منظور کی جانے والی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم ماس ٹرانزٹ کو الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
حماد اظہر ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ”بی وائی ڈی، جو دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک بس مینوفیکچرر ہے، نے سیفائر گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔“ سٹار اپ پاکستان کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال 22دسمبر کو پاکستان کی پہلی الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی منظوری دی تھی۔ اس پالیسی کے تحت پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ یونٹس لگائے جائیں گے اور الیکٹرک موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں