وفاقی وزیر فواد چودھر ی نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین صلح کر وا دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے شعیب اختر اور نعمان نیاز کو اپنے گھر دعوت دی تھی جہاں انہوں نے دونوں کی صلح کروائی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معذرت کی اور قومی سابق فاسٹ بائولر نے انہیں معاف کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں، بہرحال’وہ سب اچھا جس کا اختتام اچھا‘۔ آخر میں انہوں نے ایش ٹیگ #GameOnHai #PTV کا استعمال کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close