دھواں دھار اننگز، معروف بھارتی اداکار بھی رضوان کی تعریف کرنے پر مجبور

ممبئی (این این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز نے بھارتی اداکار کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔بھارتی ڈراموں کے اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے مقبول امید وار علی گونی نے محمد رضوان کی تعریف میں اپنی سٹوری پوسٹ کی۔علی گونی نے سیمی فائنل کی ایک جھلک انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی جس میں آسٹریلوی بولر ہیزل وڈ کی گیند پر رضوان کھیلنے کو تیار کھڑے ہیں۔اداکار نے قومی کرکٹر کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کیا کھلاڑی ہے یہ۔ ساتھ ہی اداکار نے تالیوں والے ایموجیز بھی بنائے۔علی گونی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جسے پاکستانی صارفین شیئر کررہے ہیں اور بھارتی اداکار کے کھلے دِل سے تعریف پر داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close