لاہور (پی این آئی)چھوٹے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عرصہ دراز سے زیرالتوا مختلف محکموں کے 29 ہزار950 ملازمین کی اپ گریڈیشن کردی گئی ہے جبکہ ان محکموں میں محکمہ جیل ، حکمہ سماجی بہبود اور محکمہ جنگلات کے ملازمین شامل ہیں۔ یہ اپ گریڈیشن وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے اپ گریڈیشن کی منظوری دی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ محکمہ جیل کے 14ہزار 387وارڈرزکا گریڈ 5 سے 7 کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1520 ہیڈوارڈرز کا گریڈ 7 سے 9 جبکہ 162 چیف وارڈرز کا گریڈ 9 سے 11 کردیا گیا ہے جبکہ تمام محکموں کے 373 ٹیلی فون آپریٹرز کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 11کردیا گیا ہے۔وزیر قانون نے بتایا کہ تمام محکموں کے11 ہزار184 ڈرائیورز کا اسکیل 4 سے 5 اور محکمہ سماجی بہبود کے 695 سپروائزرز کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ جنگلات کے 928 واچرز اور 30 ہیڈ واچرزکا گریڈ 5 اور 7 سے 9 ، محکمہ جنگلات کے 162 وائلڈ انسپکٹرز کا گریڈ 9 سے 11 جبکہ محکمہ ہائرایجوکیشن کے 458 کیئر ٹیکرز کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس اگست میں محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو نے کہا کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا جنہیں پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں