آزاد کشمیر، پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی فیصلہ ہے، ارشاد محمود سیکرٹری اطلاعات

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے حکومت کی طرف سے پولیس کے محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس میں کی جانے والی اصلاحات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم عبدالقیوم ںیازی کی طرف سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری ایک انقلابی قدم ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پولیس کا کرمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ ہے جو خفیہ معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنے، مجرموں کو سزا دلوانے اور دہشت گردوں کے خلاف برائے راست کارروائی کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نفری کی کمی کا شکار تھی۔ اس حکومت نے پولیس کے ڈیپارئمنٹ میں پانچ سو نئی اسامیاں تخلیق کرنےکا اعلان کیا ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری تھا کہ اس خطے میں کئی ایک میگا ترقیاتی منصوبے شروع ہونے ہیں اور سیاخت کو بھی انڈسٹری کا درجہ دیاجانا ہے لہٰذا امن وامان کا قیام برقرار رکھنا ضروری ہے۔

ارشاد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ شہریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اس حوالےسے آزادکشمیر کے ضلع باغ کے علاقے ارجہ میں پہلی فرانزک لیب کا وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عبدالقیوم نیازی نے افتتاع کیا۔ جو آزادکشمیر میں سنگین جرائم کی تفتیش اور مجرموں تک رسائی کو آسان بنا دے گی۔
وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے راولاکوٹ میں پہلے ویمن پولیس اسٹیشن کا افتتاع کیا جو عورتوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ ویمن اسٹیشن کے قیام کو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی نے بھی سراہاہے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کا قیام ، پولیس نفری میں اضافہ، ویمن پولیس اسٹیشن اور فرانزک لیب کا قیام اس سمت میں اٹھائے گئے چند ایک ٹھوس اقدامات ہیں۔ا نہوں نے آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کی طرف سے پولیس اصلاحات کو بھی سراہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close