عوام کی موجودہ حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ،ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے، بیرسٹر سلطان محمود کی میڈیا سے گفتگو

میرپور (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے عام انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی عوام کی موجودہ حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے ویژن اور کارکنوں کی انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ پارٹی کارکنوں کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عمران خان کے ویژن کی روشنی اور کارکنوں کی امنگوں کے مطابق حکومت کی جائے گی عمران خان کا ویژن عام آدمی کی حالت زار کو بہتر کرنا ہے معاشرے میں نا انصافی کا خاتمہ کرنا ہے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ہے ہم اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

برطانیہ اور یورپ کے حالیہ دورے کا مقصد و مدعا کشمیر کاز کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اجاگر کرنا تھا کشمیر کاز کے لیے اپنی کوششیں مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا ریاست کو آزادی کا حقیقی معنوں میں بیس کیمپ بنا کر آزاد کشمیر سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے موثر اور جامعہ اقدامات اٹھائیں گے۔ بھارت عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے عالمی برادری اب کشمیر کاز کے حل میں دلچسپی رکھتی ہے میں نے حالیہ دورے میں جہاں اوورسیز کمیونٹی کے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی وہیں میں نے برطانیہ بیلجیئم ہالینڈ اور فرانس کے پارلیمنٹ کے ممبران تھنک ٹینکس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیں کشمیر کاز کی موجودہ صورت حال بارے آگاہ کیا

اور انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے قائل کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما قربان یوسف کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میرپور کی عوام کے مسائل سے واقف ہوں۔ جلد یہ مسائل حل کر لیے جائیں گے میرپور کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ برطانیہ اور یورپ کے حالیہ دورے کا مقصد و مدعا کشمیر کاز کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اجاگر کرنا تھا کشمیر کاز کے لیے اپنی کوششیں مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا ریاست کو آزادی کا حقیقی معنوں میں بیس کیمپ بنا کر آزاد کشمیر سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے موثر اور جامعہ اقدامات اٹھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں