مراد سعید کی چیخیں کتابوں میں محفوظ ہیں ، فیصل کریم کنڈی نے ایسی بات کہہ دی کہ وفاقی وزیر موصلات آگ بگولہ ہو جائیں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کی چیخیں کتابوں میں محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عوام کو پیکیج کا جھانسہ دیکر جادو گیری کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ رات کی تاریکی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے جیب پر ڈاکا مارا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک اور عوام نالائق وزیر اعظم کی نااہلی کا عذاب برداشت کر رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close