لندن میں موجود نوازشریف کے پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کس سے رابطے ہیں ؟سابق وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا ٹاسک بھی پتہ چل گیا

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا روزانہ ٹیلی فونیک پر پاکستا ن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیر علی سے رابطہ ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چوہدری شیر علی نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف فیصل آباد کے نگر نگر اور گلی گلی احتجاجی جلسے منعقد کرنا شروع کر دیئے۔ یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے جلسوں میں لیگی کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کا

جوش و خروش دیدنی’ تحریک انصاف حکومت کے خلاف عوامی نفرت بڑھنےلگی۔آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر بابائے سیاست چوہدری شیر علی انتہائی سرگرم ہو چکے ہیں اور وہ مسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز اور جلسے منعقد کر رہے ہیں۔ جن میں چوہدری شیر علی کا خطاب سننے کے لئے لوگ جوق در جوق آتے ہیں۔ عوامی

اجتماعات کا مزاج دیکھتے ہوئے بابائے سیاست عوامی مسائل خاص طور پر مہنگائی پر کھل کر بات کرتے ہیں اس وجہ سے عوامی سطح پر ن لیگ کا موقف مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری شیر علی بہت جلد اپنی ٹیم اور شہر بھر کے لیگی کارکنوں کے ساتھ مہنگائی کے خلاف تاریخ ساز ریلی نکالیں گے۔ جس کی تیاریاں ہو رہی ہیں جہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شیر علی اور ان کی ٹیم کی طرف سے

ہونے والی تقریبات کی رپورٹ مل رہی ہے۔تقریباً روزانہ ہی میاں نواز شریف کا چوہدری شیر علی سے ٹیلی فونک رابطہ ہو جاتا ہے اور دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوتا رہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close