بھارت ، کرونا وارڈ میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک

اسلام آباد (پی این آئی )بھارت کے سول ہسپتال کے کرونا وارڈ میں آگ لگنے سےسے دس افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ریاست مہاراشٹر میں احمد نگر کے سول ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وارڈ میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ دیگر مریض شدید زخمی ہوگئے ہیں۔انڈین میڈیارپورٹس کے مطابق

کرونا وائرس کے مریضوں کے مختص وارڈ میں 17 مریض موجود تھے۔ڈاکٹر راجندربھوسلے نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا ہے کہ آگ سے متاثرہ زخمی افراد کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close