ملک کا وہ شہر جہاں چینی کی قیمت فی کلو160روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ، عوام کی چیخیں نکل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت کیساتھ چینی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے ، حیدر آباد میں چینی کی فی کلو قیمت نے باقی شہروں کی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ عوام حیدر آباد میں فی

کلو چینی 160روپے کلو خریدنے پر مجبور ہو ہیں جبکہ پشاور، کوئٹہ اور سوات میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں ایک کلو چینی 145 روپے میں مل رہی ہے جب کہ لاہور میں ایک کلو چینی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close