اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔۔امیدوار10نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کر اسکتے ہیں ۔چیف الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑنے والے امیدوار پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسر ( آر او) کو جمع کرائیں۔
ریٹرننگ افسر امیدوار کو پارٹی کا نام لکھنے کی ہدایت کریں ، جو امیدوار پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرائیں ، پارٹی ٹکٹ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے قبل بھی جمع کرایا جا سکتا ہے ۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں ہر کیٹیگری میں مختلف سیٹوں کے برابر امیدوارون کو ٹکٹ جاری کریں ،آزاد امیدواروں کو وہ انتخابی نشان آلاٹ کئے جائیں گے جو کسی پارٹی کے نہیں ،سیاسی جماعتیں ہر ضلعی سطح پر پارٹی عہدیدار نامزد کریں ، پارٹی سربراہ ٹکٹ دینے والے عہدیداران کی فہرست پندرہ نومبر سے قبل جمع کرائیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں