بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع، پاکستان کے کون سے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والے ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں باقاعدہ سردی شروع کونے والی ہے اس حوالے سےمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتے کے درمیان بارشوں کا ایک طاقتور شدت کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشنگوئی میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ 3 نومبر کی رات تاجستان سے پاکستان میں داخل ہوگا جس کی باعث 4 سے 6 نومبر کہ درمیان اسلام آباد،گلگت بلتستان، کشمیر ،شمالی خیبرپختونخواہ کہ شمالی علاقوں درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کہ شمال مشرق میں آنے والے دنوں میں سائیکلون تشکیل پانے کہ امکانات ہیں،اگر ایسا ہوگیا تو 10 نومبرکے بعدسندھ کے جنوبی مشرقی علاقوں میں اسکے اثرات سے بارش ممکن ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ایک سبڈکشن زون ہے جس کی حیثیت سمندر میں موجود ایک ایسے ایٹم بم کی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے متاثر ہوسکتا ہے، یہ کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور ایسا ہونے میں کوئی زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں