معاہدے پر عملدرآمد، کالعدم تنظیم کے 2 ہزار کارکن رہا کر دیئے گئے، سربراہ کی رہائی تک تنظیم کے کارکن وزیر آباد پارک میں بدستور موجود

لاہور (پی این آئی) وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کالعدم تنظیم کے سربراہ کی رہائی کا معاملہ فی الحال زیر غور ہے اور اس پر کوئی حکم صادر نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدے کے بعد منگل سے اب تک کالعدم جماعت کے 2 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

کالعدم تنظیم کے سربراہ کی رہائی کا معاملہ کل تک کے لیے ٹل گیا۔گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ میںکالعدم تنظیم کے سربراہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر مطمئن نہ ہو سکی۔درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔یہ بات اہم ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن چھٹے روز بھی وزیر آباد پارک میں موجود رہے۔

وزیر آباد اور گجرات کے درمیان دریائے چناب کے پُل پر جی ٹی روڈ چھٹے روز بھی بند ہے جبکہ راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کا روٹ اور جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے گجرات تک ٹریفک رواں دواں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close