وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب میں کیا کہیں گے؟ فواد چوہدری نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب میں کیا کہنے والے ہیں؟ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اشارہ دے دیا ہے، اپنے ٹویٹرپیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ‏عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔اس لیے وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کیا جانے والا یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close