کثیر المنزلہ عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی

لاگوس (پی این آئی) افریقی ملک نائیجریا کے دارالحکومت لاگوس میں کثیرالمنزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔اس حادثے کے حوالے سے غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ملک نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس میں گرنےوالی عمارت کےملبےسے 9 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ان رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں ممکنہ طور پر تقریباً 100مزدور تھے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close