مفتی منیب الرحمٰن نے انٹرویو کے مطالبے پر غریدہ فاروقی کیساتھ کیا کیا؟ خاتون اینکر غصہ ہو گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی نے خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ خیال رہے کہ دونوں علماء نے حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

غریدہ فاروقی نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ” مفتی منیب اور مولانا بشیر کو دعوت دی کہ پروگرام میں آ کر سوالات کا جواب دیں۔ مگر دونوں مذہبی رہنماؤں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم خواتین سے گفتگو نہیں کرتے ،انٹرویوز نہیں دیتے۔”خاتون اینکر نے حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین ہونے والے معاہدے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ” ماشاءاللّہ ایسی شدت پسندی کے سامنے ریاست نے ہتھیار ڈال کر یک طرفہ نامعلوم معاہدہ کیا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں