گوجرانوالہ میں مظاہرین بدستور موجود، تعلیمی اور تجارتی ادارے بند، راولپنڈی، اسلام آباد میں معمول کی زندگی بحال، رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

گوجرانوالہ (پی این آئی) حکومت اور مذہبی تنظیم کے درمیان معاہدے کے باوجود گوجرانوالہ میں مظاہرین وزیر آباد اللّٰہ والا چوک پر موجود ہیں، اس مقام کے اطراف کے تعلیمی ادارے و تجارتی مراکز بند ہیں، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل اب تک شروع نہیں ہوا،دوسری جانب راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال، مری روڈ بھی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی۔گذشتہ رات راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیئے گئے ہیں،

پنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں، صدر سے فیض آباد تک مری روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے جبکہ فیض آباد انٹرچینج پر بھی ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔لیکن گوجرانوالہ میں مظاہرین وزیر آباد اللّٰہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے سبب قریب کے تعلیمی ادارے و تجارتی مراکز بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بھی ابھی تک بند ہے۔

چراغ ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے، مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں،اندرون شہر اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔
چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا ہےجبکہ وزیرآباد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں۔
مذہبی تنظیم کی جانب سے راستے بند ہونے سے دو ہفتے کے قریب پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج رہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں