پاکستان کا سب سے بڑا شہر بڑے خطرے میں۔۔ سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا الرٹ، بڑی تباہی کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی)سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ 1945 میں مکران کے ساحل سے تباہی پھیلانے والا سونامی ٹکرایا تھا۔ یہ آفت اب اپنا قدرتی ٹائم اسکیل مکمل کرچکی ہے اور مکران کے سمندر میں موجود سبڈکشن زون کافی سرگرم ہے جو شدت پکڑ رہا ہے۔

مکران کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ایک سبڈکشن زون ہے جس کی حیثیت سمندر میں موجود ایک ایسے ایٹم بم کی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے متاثر ہوسکتا ہے، یہ کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور ایسا ہونے میں کوئی زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی ۔سونامی یا کسی بھی قدرتی آفات کی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی۔ ان کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لیے منظم منصوبہ کے ساتھ عمارتوں کو اس طرح تعمیر کیا جانا چاہیے کہ وہ زلزلے اور سونامی کا مقابلہ کر سکیں اور کسی بھی انسانی المیے سے ممکنہ حد تک بچا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں