پٹرولیم بحران،اوگرا کے 4 افسر ان اور آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی)نے پٹرولیم مافیا کے خلاف گھیرا تنگ تنگ کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آپریشن کرتے ہوئے اوگرا کے 4 افسر ان اور آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکوگرفتار کرلیا ، ان پر غیر قانونی لائسنس دینے، پٹرول کی غیر قانونی امپورٹ اور ذخیرہ کرکے اربوں روپے کا نقصان پہنچا نے کا الزام تھا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ا یف آئی اے لاہورنے وفاقی حکومت کے احکامات پرجون 2020میں پیٹرولیم بحران پر

درج ہونے والی انکوائریزکے بعد نجی پٹرول مارکیٹنگ کمپنیوں(فوسل انرجی اور عاسکر آئل) پر مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہورنے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک اور منسٹری آف انرجی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفرید ی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کیا۔اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے، منسٹری آف انرجی و پٹرولیم

ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا، پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پیٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ملک بھر میں جال بچھادیا۔ملزمان کے خلاف باہمی ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور ان سے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close