قیاس آرائیوں سے گریز کریں، مذاکرات کی کامیابی کی خبر آتے ہی کالعدم جماعت نے تردید کردی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی جانب سے کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد کالعدم جماعت نے اس خبر کی تردید کر دی۔ ترجمان کالعدم جماعت کے مطابق قیاس آرائیوں سے سب گریز کریں،معاملات ابھی چل رہے ہیں۔مذاکرات کے حوالے سے جو بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

کالعدم جماعت کے ترجمان نے واضح کیا کہ مذاکرات کامیاب یا ناکام ہوں گے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین کرینگے۔ترجمان کالعدم تنظیم نے کہا کہ امید کرتے ہیں جو بھی اعلان ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہوگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close