واشنگٹن (آئی این پی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں،تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچا ، وفد میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ و دیگر شامل ہیں،دورے کے دوران سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد اہم ملاقاتیں کرے گا،
سینیٹر فیصل جاوید نے واشنگٹن میںنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں،فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے آگاہ کیا،امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں