بلاول کی ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال ، پیپلز پارٹی کااسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر پیپلز پارٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ای الیون۔ اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پارٹی اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور جیالے پارٹی پرچموں کے ہمراہ احتجاج میں شریک ہوئے احتجاج مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

مظا ہرین سے سیکرٹری جنرل۔پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے خطاب میں کہا کہ عمران خان کے وزیر توانائی کہتے ہیں پاکستان سستا ملک ہے ۔وزیر اپنی جیب سے پٹرول، بجلی، گیس سمیت کوئی چیز خود نہیں لیتے۔ نیئر بخاری نے مزید کہا کہ غریب عوام کو مذاق بنایا جا رہا ہے 38 ماہ میں پاکستان میں لوگوں کی حالت ابتر ہوگی ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ غریب طبقہ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا عوام اور اپوزیشن کو سڑکوں پر آکر عمران خان کی حکومت ختم کرنا ہوگی ۔

نیئر بخاری نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مزید مہنگائی ہونے کا کہہ دیا ہے ۔ان ظالم حکمرانوں کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے آئندہ احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو خود کریں گے ۔سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے حکم پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاریخ میں لوگوں نے ایسی مہنگائی پہلے کھبی نہیں دیکھی انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کا تسرے دن اپنا بیان اور ہر چوتھے دن پارٹی تبدیل کر دیتا ہے۔

نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حرمت رسول ص کر جان قربان لیکن غلط بیانیوں اور ناقص حکمت عملیوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا کون زمہ دار ہے انہوں نے مزید کہا جاںبحق ہونے والے پولیس اور شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں ے ایسا معاہدہ کیوں کیا جس پر عمل درآمد نہ ہو نیر بخاری نے کہا ہے کہ بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتوں کی پر مزمت کرتے ہیں احتجاجی مظاہرہ میں انچارج سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری افتخار شہزادہ ملک اجمل اعجاز ابرار رضوی راجہ شکیل عدنان شاہ شازیہ بتول ندانزیرعمر خان راجہ امتیاز احتشام وحید ستی کے علاہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں