اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے، مالی سال2022-23میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائیگی۔جمعہ کوٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی ہے،
2011میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ 1.90ڈالر تھا۔وزیراعظم کہا کہ رواں مالی سال غربت کی شرح 4.8فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 5.3فیصد تھی پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مالی سال2022-23میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائیگی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے حکومتی پالیسی میں پیداوار اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں