گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیز کریں، کالعدم تنظیم کا احتجاج، مفتی تقی عثمانی کا حکومت اور مظاہرین کو مشورہ

کراچی(پی این آئی)معروف عالم دین اور وفاق المدارس کے صدر مفتی تقی عثمانی نے بھی کالعدم تنظیم کے دھرنوں پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے پرامن راستے اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں