کمر توڑ مہنگائی کے خلاف بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا زبردست احتجاج، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری لطیف اکبر اور فیصل راٹھور نے قیادت کی

مظفرآباد (پی این آئی) ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری پرویز اشرف اور سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت پر ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غربت ، مہنگاٸی اور بيروزگاری کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے خلاف ضلعی صدور کی زیر نگرانی ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کيا گیا-

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی دفتر سے جاری تفصیل کے مطابق ضلع مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہے کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت لطیف اکبر اپوزیشن لیڈر، فیصل راٹھور ایم ایل اے، جاوید ایوب ایم ایل اے اور ممبر اسمبلی سید بازل نقوی نے ضلع نیلم میں احتجاجی مظاہرےکی قیادت میاں عبدالوحید ایم ایل اے،نذیر دانش ایڈووکیٹ ضلع ہٹیاں بالا میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت صاحبزادہ اشفاق ظفر، شوکت جاوید میر،راجہ پرویز ایڈووکیٹ، مبشر منیر ایڈووکیٹ، ضلع حویلی میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت خواجہ طارق سعید ممبر کشمیر کونسل، مسعود ممتاز راٹھوراور شیخ خورشید احمد، ضلع باغ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سردار ضیاءالقمر، سردار خالد چغتائی، سردار عبد المجید، ضلع پونچھ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سردار محمد یعقوب خان ایم ایل اےسردار ببرک خان سینئر وائس چیئرمین پی وائی او اور حافظ محمد صغیر ،ضلع سدھنوتی میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سردار عنایت اللہ عارف ،سید تصدق گردیزی اور سردار رئیس انقلابی۔

ضلع کوٹلی میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت جاوید اقبال بڈھانوی ایم ایل اے،چوہدری ولید انقلابی ،سردار بشیر پہلوان چوہدری پرویز اکبر ضلع میرپور میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت چوہدری قاسم ،مجید ایم ایل اے،چوہدری محمد اشرفعامر ذیشان جرال اور ضلع بھمبر میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت چوہدری ولید اشرف صدراور چوہدری پرویز اشرف ممبر سی ای سی انیس کشمیری نے کی۔احتجاجی مظاہروں سے پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت نے مہنگائی کر کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اس مہنگائی نے لوگوں کی کمر کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ لوگ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت سے نجاصل حاصل کرنا ضروری ہو چکا ہے۔ نیازی حکومت نالائق لوگوں کا ٹولہ ہے۔ مقررین نے بھی مہنگائی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ پاکستان میں آئندہ پی پی کی حکومت ہو گی۔ جو لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں