فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، جمعرات کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارنے کہا کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، وزارت داخلہ نے بھی اس معاملے پر وضاحت دی ہے،

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا پاکستان پر براہ راست اثر ہو گا، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، افغانستان نے پاکستان میں سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں نئے افسران کی تعیناتی کی ہے، انہوں نے دیگر سفارت خانوں میں ایسی ہی تقرریاں کیں ہیں،عاصم افتخار نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی ابتر ہوتی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیا کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی آزادیاں معطل ہیں،

پاکستان کشمیریوں کی مالی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، متعلقہ انتظامیہ سری نگر شارجہ کے درمیان پروازوں کے آغاز اور سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہیں، ہم ان معاملات کا تکنیکی جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران پاکستان کے قریب ہیں، وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب اور ایران کا ایران سعودیہ ثالثی کے معاملے سے تعلق نہیں ، پاکستان کی سعودی عرب کو 2500افواج کی فراہمی پر معلومات نہیں ہیں، تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور سعودی عرب کے طویل المدت تاریخی تعلقات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں