آٹے کی قیمت میں 40 روپے فی من اضافہ، غریب کی زندگی مشکل تر ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرول، ڈیزل اور گیس کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بھی جاری ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں 40روپے من اضافہ کردیا گیا ہے اس اضافے کا اعلان 26 اکتوبر منگل کے روز ہوگیا ہے، 15 کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 1045 سے بڑھا کر فلور ملز نے 1060روپے کر دی ہے۔ سرکاری 20 کلو آٹے تھیلے کی قیمت جو 30/70 کے تناسب سے فلور ملز بنائیں گی اس کی قیمت 1100 روپے ہوگئی ہے

80کلو وزنی فائن میدے کی بوری کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کا ایکس مل ریٹ 5600روپے سے بڑھا کر 5800 روپے ہوگیا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین شیخ کاشف شبیر نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت جڑواں شہروں میں 2460 روپے من سے تجاوز کر گئی ہے، ماہ رواں میں گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔

فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ظہور بھٹی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن، فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں محکمہ خوراک نے 20/80 کی جگہ 30/70 کا جو فارمولہ اتفاق رائے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کو دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close